ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : طلبہ میں کووڈ پھیلنے کی وجہ سے 12 اسکولوں کو کردیا گیا بند

منگلورو : طلبہ میں کووڈ پھیلنے کی وجہ سے 12 اسکولوں کو کردیا گیا بند

Fri, 28 Jan 2022 19:30:58    S.O. News Service

منگلورو،28؍جنوری  (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں اسکولی بچوں کے اندر کووڈ کے اثرات بڑھنے لگے ہیں جس کے نتیجہ میں یکم جنوری سے 27 جنوری تک 421 طلبہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 68 اساتذہ بھی کووڈ کی تازہ لہر کا شکار ہوئے ییں۔ 

اسی پس منظر میں محکمہ تعلیمات نے متاثرہ بچوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اسکول بند کرنے کی جو ہدایت دی تھی اس پر عمل کرتے ہوئے 12 اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کے بیان کے مطابق صرف بیلتنگڈی میں ہی 57 طلبہ اور8 اساتذہ کووڈ میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ منگلورو شہر میں کووڈ متاثرہ افراد کی تعداد حالانکہ بہت زیادہ ہونے کی خبر ہے مگر مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کے معاملات بہت ہی کم ہیں۔ 

جنوبی کینرا کووڈ نوڈل آفیسر ڈاکٹر اشوک نے بتایا کہ تمام اسکولوں کے ذمہ داروں کو متاثرہ طلبہ کی تعداد 5 سے کم ہونے کی صورت میں بھی مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


Share: